• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برہان وانی کی شہادت نےتحریک کشمیر میں نئی روح پھونکی

چھتیس گڑھ (اے پی پی) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برہان وانی کی شہادت نے کشمیر تحریک کو نئی روح پھونکی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کشمیریوں کے خون میں رچی بسی ہے۔4 جون 2018ء کی رپورٹ اقوام متحدہ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جس میں بھارتی مظالم کو طشت ازبام کیا گیا اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا گیا۔ انسانی ڈھال کو استعمال کرکے بھارتی فوج جس غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کر رہی ہے اس کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔ نوجوان کشمیری لڑکیوں کی آبروریزی اور کشمیریوں کی نسل کشی کرکے کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ 2018ءانتہائی بدترین سال تھا اس سال بہت سارے لوگوں کو شہید کیا گیا۔
تازہ ترین