• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا دورہ، جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ، موبائل سروس بند رہیگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا اطلاق جمعہ رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 اتوار کی رات بارہ بجے تک نافذ العمل ہوگی۔جبکہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کا نفاذ 15 فروری سے 21 فروری تک رہے گا۔ دفعہ 144 کے تحت راولپنڈی میں اسلحے کی نمائش اور سیاسی و مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔دریں اثناءراولپنڈی اور اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں کے بعض علاقوں میں سیکورٹی کے حوالے سے موبائل سروس ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی ۔
تازہ ترین