• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، 12 فروری کو ہونیوالی سماعت کا تحریری حکم نامہ ایک صفحے پر مشتمل ہے، عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نواز شریف کے وکیل کو 18 فروری کو آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نیب سمیت دیگر فریقین سے بھی دلائل طلب کئے ہیں۔
تازہ ترین