• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جادو ٹونہ کی باتیں چھچورپن، فیاض چوہان بنی گالہ رجوع کریں، پی پی رہنما

کراچی (خبرایجنسی) پاکستان پیپلز پارٹی رہنمائوں نے کہا ہےکہ جادو ٹونہ کی باتیں چھچورپن، فیاض چوہان میڈیا میں آنے کے بجائے بنی گالا رجوع کریں،وزیر اطلاعات پنجاب کو ماہرنفسیات کی ضرورت ہے۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب اس وقت شدید نفسیاتی عارضہ میں مبتلا ہیں ان کو صرف ماہرِ نفسیات کی ضرورت ہے، اکیسویں صدی کے جدید دور میں فیاض الحسن چوہان جادو ٹونہ کی باتیں کرکے اپنے آپ کو خبروں میں زندہ رکھنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں جسے صرف پبلسٹی کے چھچھور پن کا نام دیا جاسکتا ہے ان کے لیے بہتر ہوگا کہ اپنے جادو ٹونہ کے توڑ کے لیے میڈیا کے بجائے بنی گالا سے رجوع کریں۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے فیاض الحسن چوہان کے کمرے سے ہڈیاں برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہےاور کہا کہ ہو سکتا ہے فیاض الحسن چوہان کے کمرے سے برآمد ہونے والی ہڈی جادو کی نہ ہو۔

تازہ ترین