• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور 8سال بعد پہلا پولیو کیس،8 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق

لاہور( خبرایجنسی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں8سال بعد پولیو کا کیس سامنے آ گیا،کوٹ خواجہ سعید کے رہائشی وقا ص مسیح کی8 ماہ کی بچی وشال میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو انکوائری کر کے24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،محکمہ صحت نے 18فروری سے لاہور اور اس سے متصل شیخوپورہ کی 11یونین کونسلوںمیں انسداد پولیوکی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ خواجہ سعید میںپولیو وائرس سے متاثرہ بچی کی موجودگی کی اطلاع پر ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کی ٹیموںنے گزشتہ روز متاثرہ بچی کے گھر اور علاقے کا دوہ کیا ۔
تازہ ترین