• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے چین کادورہ کرینگے

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے چین کادورہ کریں گے، یہ دورہ ایشیائی ممالک کے دورے کاتسلسل ہوگا،جہاں سعودی ولی عہد کی جانب سے سرمایہ کاری پیکج پر دستخط کا امکان ہے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد21 اور 22 فروری کو چین کا دورہ کریں گے اور چینی صدر شی جن پنگ اور نائب پریمیئر ہین ژینگ سے ملاقات کریں گے، دورہ چین سعودی عرب تعلقات کو فروغ دینے اور چین کے ʼبیلٹ اینڈ روڈ اقتصادی اور تجارتی سفارتکاری کے انیشی ایٹو کو مزید تقویت دے گا۔
تازہ ترین