• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے خلاف ہرجانہ کیس، سماعت 5 مارچ تک ملتوی

پشاور (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور شاہ ولی اللہ نے سابق خاتون ایم پی اے فوزیہ بی بی اور عارف یوسف کی جانب سے دائر عمران خان کے خلاف ہرجانے کیس میں وزیر اعظم کے وکیل کی عدالت سے مہلت مانگنے پر سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی ۔ گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر ہرجانہ کا دعوی کرنے والے دونوں سابق ایم پی ایز عدالت میں اپنے وکلاء سمیت پیش ہوئے کر رہے ہیں جبکہ حبیب قریشی ایڈوکیٹ عمران خان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے اور فوزیہ بی بی کے کیس میں جواب جمع کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا ۔
تازہ ترین