• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرواقعہ مودی کی الیکشن جیتنے کی چال ہے، رحمٰن ملک

اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ را نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ واقعہ کر کے پاکستان پر الزام لگا دو ،انڈین لوگوں سے کوئی دشمنی نہیں،جاسوس کلبھوشن یادیوپاکستان میں پکڑاگیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ظلم ڈھارہی ہے، بھارتی سازشوں سے ہمیں الرٹ رہناہوگا، بھارتی سازشوں سے الرٹ رہنا ہوگا، مودی کو فسادات کروانے کا بہت تجربہ ہے، مقبوضہ کشمیرواقعہ مودی کی الیکشن جیتنے کی چال ہے، بھارت پاکستان کوعالمی سطح پرتنہاکرنےکی کوشش کررہاہے، مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیرکے حالات خراب ہیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت 18 فروری کو ہے ،کلبھوشن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لیکن دنیا اسے بچانے کے چکر میں ہے پاکستان کشمیر میں واقعے کی مذمت کرتا ہے ، انہوں نے کہا بھارت میں جو واقعہ ہوتا ہے الزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے، انڈین میڈیا کہہ رہا ہے مودی نے 5 پوائنٹ بنائے، سرحد پر حالات خراب کیے جائیں، ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے کوئی اقدام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی سازش کا اعتراف خود کر رہا ہے۔
تازہ ترین