• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالصمد گرفتاری، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء کی شدید برہمی

پشاور( ارشد عزیز ملک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزراء نے ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر تشویش اوربرہمی کا اظہار کیاہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے معاملے کو حل کرانے کی یقین دہانی کرادی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ پشاورکے موقع پرصوبائی وزراء کے ساتھ منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کھیل وثقافت عاطف خان نے ڈاکٹر عبدالصمد کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کا معاملہ اٹھاتےہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالصمد انتہائی قابل اور پڑھے لکھے آفیسر ہیں جنہو ں نے پشاور یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کیا اور وہ صدا ر تی ایوارڈ یافتہ بھی ہیں انہوںنے ایشیاء میں سنسکریت کی پہلی پی ایچ ڈی کی ہے ۔
تازہ ترین