• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان سے مذاکرات کیلئے باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (واجد سید) پاکستان کی جانب سے اگلے ہفتے امریکا ، طالبان مذاکرات کی میزبانی کے بیان کے گھنٹوں بعد محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں باضابطہ دعوت نامہ اب تک موصول نہیں ہوا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ حالانکہ ہم نے طالبان کے عوامی اعلان کو دیکھا ہے لیکن ہمیں کسی بھی مذاکرات کیلئے باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولت کے حوالے سے سوال پر محکمہ خارجہ نے کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے تمام جماعتوں کی جانب سے سراہا گیا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ امریکا ان تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جن سے حقیقی بین الافغان مذاکرات کی راہ نکلتی ہے بشمول افغان حکومت، طالبان اور دیگر افغان اور امریکا تمام ممالک کو اس امن عمل کی حمایت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا عوا م میں مذا کرا ت کرنے نہیں جارہا، یہ ایک طویل عمل کا آغاز ہے جس پر ہم نجی سفارتی چینلز کے ذریعے کام جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین