• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاپی رائٹ ایکٹ خلاف ورزی،زوہیب حسن کا پی ایس ایل انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا اعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی پاپ گلوکار زوہیب حسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ پر اجازت کے بغیر اپنے گانے کو افتتاحی تقریب میں پیش کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کا آغاز 14 فروری کو ہوا تھا اور اس کی افتتاحی تقریب دبئی میں ہوئی تھی۔افتتاحی تقریب میں متعدد گلوکاروں نے معروف گانے پیش کیے۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور شجاع حیدر نے ماضی کے مقبول گانے ’ڈسکو دیوانے‘ پر پرفارمنس دی تھی۔’ڈسکو دیوانے‘ کو ماضی میں پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور زوہیب حسن نے گایا تھا ۔’ڈسکو دیوانے‘ کو اجازت کے بغیر پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں گانے پر زوہیب حسن نے برہمی کا اظہار کیا اور ایونٹ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔
تازہ ترین