• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا دورہ، اعلیٰ حکام کا تین گھنٹے طویل اجلاس

اسلام آباد(ایوب ناصر/نمائندہ جنگ)سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جمعہ کو وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اعلیٰ سطح حکام کا رابطہ اجلاس منعقد ہوا۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں کمانڈر ٹرپل ون بریگیڈ ،بریگیڈئر سلمان معین، کمانڈر پاکستان رینجرز حافظ آصف اقبال،چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی ،آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان ، ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات،ڈ ی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید،سی پی او راولپنڈی احسن عباس، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید سمیت ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
تازہ ترین