• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیس ملتوی نہیں ہوگا تفتیشی افسر کو جلد بلایا جائے، سندھ ہائیکورٹ برہم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کو نیب نے آگاہ کیا ہےکہ منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی سے متعلق چیئرمین نیب درخواست پر دستخط کر چکے ہیں آئندہ ایک سے دو روز میں لیٹر عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ تفتیشی افسر کے نہ پہنچنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کیس ملتوی نہیں کیا جائیگا تفتیشی افسر کو جلد بلایا جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر علی ابڑو کو فوری طلب کر لیا۔عدالت عالیہ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی ملزم حسین لوائی اور ملزم طحہ رضا کی درخواست ضمانت جبکہ ملزم انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواستوں پر نیب حکام کو کیس منتقلی سے متعلق پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس آفتاب گورڑ کی سربراہی میں جسٹس امجد علی سہتو کے روبرو منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں ملزم حسین لوائی، اور ملزم طحٰہ رضا کی ضمانت جبکہ ملزم انور مجید کی ایف آئی اے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پراسکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے ریکارڈ نیب کو فراہم کردیا ہے۔ نیب نے تحقیقات منتقل کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین