• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سحر کامران کے والد سپردخاک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہار تعزیت

اسلا م آباد(نمائندہ جنگ) سینیٹر سحرکامران کے والد مرحوم اقبال حسین جاوید کو گزشتہ روز بحریہ ٹائون قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کا گزشتہ روز اے ایف آئی سی انتقال ہوگیا تھا،انتقال کی خبر سنتے ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہسپتال پہنچے اور سینیٹر سحرکامران سے اظہار تعزیت کیا۔مرحوم کے جنازے میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب ،لیفٹیننٹ جنرل (ر) نجم الحسن، لیفٹیننٹ جنرل(ر) علی،سابق سفیر شوکت مقدم سمیت پارلیمنٹرنز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔سینٹر سحرکامران کےوالد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا آج بعد نمازعصر ان کے گھر اسلام آباد میں ہوگی۔
تازہ ترین