• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کے الزام میں گرفتار و مارے گئے کسی شخص کو نہیں جانتا ، علی گیلانی

اسلام آباد(خبر ایجنسی)سابق وز یر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ اب تک ان کے اغوا کے الزام میں جتنے بھی لوگوں کو حراست میں لیا گیا یا پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے، ان کے بارے میں کبھی کسی سرکاری ذمے دار یا پولیس افسر نے ان سے بات نہیں کی اور نہ ہی وہ کسی بھی شخص کو جانتے ہیں، ان افراد کو میرے اغوا سے جوڑنے کا مقصد سمجھنے سے بھی قاصر ہوں، مجھےالقاعدہ نے اغوا کیاتھا۔ امریکی نشریاتی ادار ے کے ساتھ ایک انٹرویو میں علی حیدر گیلانی نے کہا کہ گرفتار یا پولیس مقابلے میں مرنے والوں کی جو تصاویر انہوں نے ٹی وی پر دیکھی ہیں، انہیں وہ نہیں جانتے اور ان افراد کو ان کے اغوا سے جوڑنے کا مقصد بھی وہ سمجھنے سے قاصر ہیں۔
تازہ ترین