• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی پر شک کیا جاتا ہے، سیکرٹری شماریات

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) سینیٹ قائمہ کمیٹی شماریات کے اجلاس میں سیکرٹری شماریات مس شائستہ سہیل نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی پر شک کیا جاتا ہے، مصنوعات کی تیاری اور لیبل تک معیار کو برقرار نہیں رکھا جاتا، صوبوں کی جانب سے ڈیٹا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے،متعلقہ اداروں کو چیکنگ کی اجازت نہیں دی جاتی،چیف سیکرٹریز کو خط بھی لکھے لیکن معلومات نہیں ملتیں جس کے باعث ڈیٹا مکمل کرنے میں مشکلات ہیں۔کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ڈاکٹر جہانز یب جمالدینی کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری شماریات نے بتایا انسپکٹروں اور صنعتوں پر سپر وائزری نہ ہونے سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا تاثر منفی جا رہا ہے ، ڈائر یکٹر سٹیٹ بنک نے کہا ایس ای سی پی بھی اپنا کردار ادا نہیں کر رہی، چیئرمین کمیٹی نے کہا صنعتی شماریات کے غیر معیاری ہونے کے باعث عالمی ادارے پاکستان کی رینکنگ کو منفی قرار دے رہے ہیں، سیکرٹر ی شماریات نے کہا دنیا کے ممالک انڈسٹریل کوڈنگ کیلئے آئی زک کوڈنگ استعمال کرتے ہیں،پاکستان نے اپنی کوڈنگ پاکستان انڈسٹریل کلا سیفکیشن بنائی ہے۔
تازہ ترین