• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں صارفین کے نجی کوائف کے قانون کی خلاف ورزی ،فیس بک پر ایک ارب ڈالر جرمانہ

واشنگٹن ( نیوز ایجنسی ) سماجی ویب سائٹ فیس بک کو امریکا میں صارفین کے نجی کوائف کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا ارتکاب کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ، اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صارفین کی ذاتی معلومات کے 2011 کے ڈیٹا تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر فیس بک کو ایک ارب ڈالرکے ہرجانے کا سامنا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اس وقت امریکی کمیشن فیس بک کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے، فیس بک نے اپنے87 ملین صارفین کی معلومات کیمبرج انلیٹکا کے فروخت کی تھیں۔

تازہ ترین