• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں خاتون نے بیک وقت 7بچوں کو جنم دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) عراق میں ایک خاتون نے بیک وقت 7 بچوں کو جنم دے دیا ،تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا جارہا ہے۔ عراقی صوبے دیالی میں ایک 25 سالہ خاتون نے 6 لڑکیوں اور ایک لڑکے کو بیک وقت جنم دیا، یہ عراق میں پہلی بار ہے کہ کسی خاتون نے 7 بچوں کو بیک وقت جنم دیا ہے، عراقی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ماں اور بچے صحت مند ہیں، بچوں کے باپ یوسف فادی نے بتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ کا خاندان میں اضافے کا ارادہ نہیں تھا اور اب اسے 10 بچوں کی نگہداشت کرنا ہوگی،ا ن بچوں کی تصاویر بھی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئیں، اس سے قبل لبنان میں بھی ایک خاتون نے بیک وقت 6 بچوں، تین لڑکیوں اور 3 لڑکوں کو جنم دیا تھا۔

تازہ ترین