• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کیس ،4اضلاع میں18فروری سے خصوصی مہم چلانےکافیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور میں سال کے پہلے پولیو کیس اور صوبے کے بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد پنجاب نے چار اضلاع میں 18 فروری سے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کردیاہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں ڈا ئر یکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے ایک اجلاس کی صدارت کی اور شرکاء کو بتایا کہ پنجاب میں پولیو کیس دو سال بعد سامنے آیا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ اس سے پہلے 2017میں لودھراں میں ایک بچہ پولیو سے معزور ہوا تھا۔ اس لیے محکمہ صحت نے لاہور ضلع میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم میں لاہور کے ساتھ منسلک شیخوپورہ کی چند یونین کونسلیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ جبکہ راولپنڈی اور فیصل آباد جہاں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے وہاں کی مخصوص یونین کونسلوں میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے انھوں نے انسداد پولیو پارٹنرز اور ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو ہدایات دی کی کہ ایسے ضلعے جہاں حفاظتی ٹیکہ جات کا تناسب کم ہے وہاں اس کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے۔
تازہ ترین