• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک بورڈمیں ہونیوالی کرپشن کا ریکارڈ طلب

لاہور (نمائندہ جنگ) متروکہ وقف املاک بورڈ میں جن افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن، بےضابطگیوں اور محکمے کو مالی طور پر نقصان پہنچانے کے الزامات میں دفتری انکوائریاں ہو رہی ہیں ان تمام کیسوں کو نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے کراچی سے لے کر پشاور تک اس محکمہ میں جو کرپشن ہوئی ہے اس کا تمام ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے جبکہ اس محکمہ کے بعض سابق چیئرمینوں کو بھی مطلوب قرار دے کر ان سے بعض معاملات کی پوچھ گچھ کرنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔ دو رکنی کمیٹی میں وفاقی حکومت کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اس محکمہ میں جلد ہی افسروں اور اہلکاروں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہونے والا ہے جو کئی کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر براجمان ہیں۔
تازہ ترین