• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ سکیموں کے رولز میں حقیقت پسندانہ ترامیم کی جائیں،میاں محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے ہدایت کی ہے کہ ہاؤسنگ سکیموں کے رولز میں حقیقت پسندانہ ترامیم کی جائیں اور اس ضمن میں عوامی فلاح و بہبود کوخصوصی طور پر مد نظر رکھا جائے۔ یہ ہدایات اُنہوں نے اس حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ حسن اقبال، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
تازہ ترین