• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت لگےبینرز ، فلیکسز اور سائن بورڈ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) این او سی کے بغیر شہر بھر میں لگے بینرز ، فلیکسز اور سائن بورڈ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میئر لاہور نے تمام زونل آفیسرز (ریگولیشن) کو اتارنے کا حکم دے دیا۔ پی ایچ اے یا ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر یا پھر پبلسٹی فیس ادا کئے بغیر غیر قانونی طور پر لگے شہر بھر میں سیاسی، غیر سیاسی، تنظیموں، سکولوں، کالجوں، حکیموں، ڈاکٹروں سمیت دیگر بینرز، ہورڈنگز اور چھوٹے بڑے لگے بورڈز کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین