• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پنجاب لیب سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس

لاہور (نیوز رپورٹر) آل پنجاب لیب سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس محمد اکبر اور محمد صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں جنرل سیکرٹری خورشید، پریس سیکرٹری قطب علی وٹو، ایپکا کے محمد نسیم قریشی اور محمد طفیل سمیت پنجاب بھر کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے کمبائنڈ سنیارٹی بنانے اور سروس سٹرکچر کے ساتھ ساتھ پروموشن چینل کو عملی شکل دینے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ہایئر ایجوکیشن سیکرٹری کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
تازہ ترین