• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی اصولوں پرعمل کرکے ملک کوبحران سے نکالاجاسکتاہے،مولانا امجدخان

لاہور(نمائندہ خصوصی )ملک کامعاشی. سیاسی اورتجارتی بحران اسلامی اصولوں پرعمل کرنےسےہی حل ہوسکتاہے ۔ان خیالات کااظہار جےیوآئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمد امجدخان نے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اور ذمہ داران اور وفود سے گفتگو کرتےہوے کہیں.اس موقع پر حافظ اشرف گجر .صاحبزادہ فصیح الدین سیف .جمال عبد الناصر .حافظ غضنفر .قاری عمران .محمد افضل خان .حافظ طارق شاہ.حافظ عبد الصمد .قاسم افضل.قاری زکریا .مولانا امجد سعید .حافظ زردار اور دیگر موجود تھے ۔انہوں نےکہاکہ اسلام نے زندگی کے ہرشعبہ میں راہنمائی کی ہےاورابدی نظام دیاہے اس سے دوری کے باعث ملک ترقی نہیں کرسکتاہے۔ دریں اثناءمولانامحمدامجدخان نےجامعہ اشرفیہ کےاستاد بادشاھی مسجد اور نیلاگنبد کی کےسابق خطیب مولاناعلی اصغرعباسی کے انتقال پر انکے صا حبزادےمولاناعتیق الرحمن اور دیگر سےتعزیت کیا۔
تازہ ترین