• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 63 کے سیوریج مسائل میں اضافہ ، پانی گھروں میں داخل

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 63 کے سیوریج مسائل میں اضافہ ہو گیا ، کئی گھروں میں سیوریج کاپانی داخل ہو گیا ، واسا کے شکایات سیل میں شکایات درج کرانا د عذاب بن گیا ، کئی کئی روز تک واسا اہلکار شکایات کا ازالہ تک نہیں کرتے ، یونین کونسل 63 کے نیک ٹاؤن میں سیوریج مسائل عرصہ دراز سے برقرار ہیں ، گلیوں ، سڑکوں پر سیوریج کا پانی ٹھاٹھیں مار رہا ہے ، شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ تعفن زدہ ماحول میں سانس لینا مشکل ہو گیا ہے جبکہ بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے، واسا کے شکایات سیل میں شکایت درج کرائی جائے تو کئی کئی روز تک مسئلہ حل نہیں ہوتا شہریوں نے ایم ڈی واسا سے فوری ایکشن لیں اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں،ادھر العرفات کالونی محلہ ڈھال والا میں بھی سیوریج کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کر گئے ہیں جس پر مکین سراپا احتجاج ہیں، واسا کی نااہلی کے باعث گلی نمبر 10کے مکین اذیت ناک صورتحال کا شکار ہیں،انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین