• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز کو میٹرک امتحانات میں ڈیوٹی کیلئے عملہ کی کمی کا سامنا

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈز کو یکم مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک سالانہ امتحانات 2019ءمیں ڈیوٹی کے لئے عملہ کی کمی کا سامنا ہے،بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بعض ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تعاون نہیں کررہی ،جس سے میٹرک سالانہ امتحانکا انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے،بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈزنے سیکرٹریتعلیم پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ مختلف اضلاع کے سکول سربراہان ان سے تعاون نہیں کر رہے اور سکولوں میں امتحانی سنٹر بنانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس کے ساتھ ساتھ جن اساتذہ نے امتحانات میں بطور نگران فرائض سرانجام دینے ہیں انہیں شوکاز نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں کہ جو بھی امتحانیڈیوٹیمیں شامل ہوگا اس کےخلاف کارروائی ہوگی،سیکرٹری تعلیم کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں ۔
تازہ ترین