• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ٹریفک آفیسر کے دفتر میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے میٹنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب نے اپنے دفتر میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا،جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عطیہ ناہید، ٹریفک آفیسر سرکل سٹی محمد طارق ڈی ایس پی ، ٹریفک آفیسر سرکل قذافی اسلم خان انسپکٹر اور انچارج برانچز ہائے نے شرکت کی، میٹنگ میں شہریوں کی جانب سے آنیوالی آن لائن شکایات کا جائزہ لیا گیااوران شکایات کے حل کے بارے میں تجاویز پر غور کیا گیا، چیف ٹریفک آفیسر ہما نصیب نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات کو فوری حل کرنے اور ایسا لائحہ عمل طے کرنے پر زور دیا ، ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری اور عوام الناس کو سروس مہیا کرنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
تازہ ترین