• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: پیش نہ ہونے پر چیئرمین یوسی جتوئی کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کی کارروائی میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر چیئرمین یوسی جتوئی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے 21 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں یو سی 9جگی والا کے سیکرٹری وسیم قادر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود اسکی تنخواہیں ادا نہ کی جا رہی ہیں لہٰذا تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا جائے، عدالتی حکم پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازی خان رفیق احمد ملک پیش ہوئے اور بتایا کہ ادائیگی کے چیک چیئرمین یو سی کے حوالے کر دیئے گئے ہیں جس پر عدالت نے چیئرمین کو طلب کیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین