• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم عدولی پر انسپکٹر سمیت7پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے حکم عدولی پر انسپکٹر سمیت7 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 16 فروری کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ سرکار بنام راشد وغیرہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر نور اکبر، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں محمد حنیف اور ارشاد حسین اور 2 کانسٹیبلوں محمد ایاز اور عمران اور اسی طرح تھانہ صدر میں درج قتل کے مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر انسپکٹر اختر اسلام اور سب انسپکٹر محمد افتخار کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ نیو ملتان کو پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرنے اور اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں ملتان کی صائمہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی، فاضل عدالت نے ڈاکٹر کی جانب سے گھریلو ملازمہ کو تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت سے 23 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت میں نسیم بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ ڈاکٹر لطیف عرف پپو کے گھر کام کرتی ہے اور اسے گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہ دی جارہی ، سیشن کورٹ نے گھریلو سامان کی چوری کے ملزم عمران کی عبوری ضمانت میں 19 فروری کو تھانہ بدھلہ سنت پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نےزیادتی کے 2 ملزما ن علی رضا اور عدنان کا 1،1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیاہے،جبکہ جعلی پرائز بانڈ اور انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں 2 ملزمان رئیس احمد اور اسد علی کا 4،4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیاہے ، بجلی چوری کے ملزم مختیار احمدکو ایک سال کی لئے پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین