• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ کا سکولز اور کالجز کا دورہ ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے آگاہی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہما نصیب کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ، ملتان ریجن نے ضلع ملتان کے مختلف سکولز اور کالجز کا دورہ کیا اور طلبا ء و طالبات میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے آگاہی دی ، دوران ایجوکیشن مہم انہوں نے طلبا ء طالبات کو ہدایت کی کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کا احترام کریں ، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھیں، ایجوکیشن یونٹ نے لیکچر دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کہ روڈ کراس کرتے وقت جلد بازی یا عجلت کا مظاہر ہ نہ کریں بلکہ دائیں بائیں دیکھ کر احتیاط سے سٹرک کراس کریں ،تیز رفتاری سے اجتناب کریں ،موٹر سائیکل چلاتے وقت ون ویلنگ سے پر ہیز کریں اور دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین