• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پر تشدد ،حوالات میں بندکرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مخدوم رشید کے علاقہ بابر چوک وہاڑی روڈ پر اہلیان علاقہ نے تھانہ مخدوم رشید پولیس کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے ،حوالات میں بند کرنے اور 32ہزار روپے،موبائل فون چھیننے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت متاثرہ شہری محمد سلیم نے کی احتجاجی مظاہرے میں محمد کاشف، محمد رمضان، اشفاق احمد، محمد ارشد، اسمائیل، محمد دلدار، گلزار احمد، محمد صفدر، اللہ بچایا، رانا شیر محمد ، راناماجد اور محمد صادق ودیگر نے شرکت کی ، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ہمسائے ریاست علی نے تھانہ مخدوم رشید میں ایک پنچایت کروائی تو وہاں پر تفتیشی آفیسرنے فریقین کے دو دو افراد کو حوالات میں مجھ سمیت بند کردیا جس پر میں نے اسے کہا کہ میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں لیکن اس نے میری ایک نہ سنی تشدد کا نشانہ بنایا ،تمام کارروائی تھانہ میں موجود سی سی ٹی وی میں موجود ہے اگلے روز عدالت سے ضمانت کرائی ، انہوں نے آر پی او، سی پی او ملتان سے فی الفور رقم کی واپسی اور جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین