• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں میں "درخت لگائو مہم" شروع کرنےکا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نےسرکاری سکولوں میں "درخت لگائومہم" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درخت لگائو مہم کو " موسم بہار درخت لگائو" کا نام دیا گیا، محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبہ کے تمامسی ای اوز اور ڈی ای اوز کو 5 مارچ تک پلان ترتیب دینے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے، مہم کے دوران پرائمری سکولوں میں 15 اور ایلیمنٹری سکولوں میں 25 پودے لگانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ تمام ہائی اور ہائرسیکنڈری سکولوں میں 35 پودے لگائے جائیں گے۔
تازہ ترین