• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی رہائی پر لیگی رہنما عثمان خان بابر کی رہائش گاہ پر مٹھائی تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) لیگی رہنما عثمان خان بابر کی رہائش گاہ پر شہبازشریف کی رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی، اس موقع پر عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ حق و سچ کی فتح ہوئی ہے، شہبازشریف کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہ ہوسکا ،عثمان خان بابر نے کہا کہ نیب کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکی، ہمارے قائدین کو صرف پاکستان کی ترقی کی سزا دی جارہی ہے اس موقع پر عمر فاروق بھٹی ،چوہدری حمزہ طاہر ٗ محمد رفیق کریمی ٗ ارسلان خان ٗ اکمل تھہیم ٗ شیخ عثمان ٗ ملک اقبال تھہیم ٗ حمزہ اقبال ٗ ابرار جاوید ٗ فضل حسین ٗ رانا بشیرہمراہ ہیں۔
تازہ ترین