• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہروں میں پانی چھوڑنے میں دو ماہ کی تاخیر پر تشویش کا اظہار

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر اور ممتاز کاشت کار رہنما راشد محمود خان بابوزئی نے نہروں کی بھل صفائی میں دو ماہ کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نہروں میں فوری طور پر پانی نہ چھوڑا گیا تو کاشت کار فصلوں کی بروقت کاشت نہیں کر سکیں گے جس سے زرعی شعبہ تباہی سے دو چار ہو جائے گا۔ انہوں نے گڑھی محمد بہرام خان بابوزئی شاہ عالم پشاور میں کاشت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ہمیشہ سے بھل صفائی کے سلسلے میں نہروں میں یکم دسمبر سے پانی بند کر کے یکم جنوری سے نہروں میں پانی چھڑ دیا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ ابھی تک بھل صفائی کا کام مکمل نہیں کیا گیا اور نہروں میں پانی بھی نہیں چھوڑا گیا۔ اگر کاشت کاروں کی مشکلات کا خاتمہ نہ کیا گیا تو صوبے بھر میں احتجاج شروع کر دیاجائے گا جبکہ وزیراعلیٰ ہائوس اور اسمبلی ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
تازہ ترین