• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں نیوٹک 2019مقابلوں کا انعقاد

پشاور( نیوزڈیسک) فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (حیات آباد کیمپس) میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سہ روزہ میگا ٹیکنالوجی ایونٹ نیوٹک 2019کا آغازہو چکاہے جو کہ تین دن تک جاری رہنے کے بعد ہفتہ کی شام کو اختتام پذیر ہو گا۔اس میگا ایونٹ میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز ، کالجز اور سکولزکے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف مقابلوں (کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ، بزنس، سپورٹس اور سوشل ایونٹ ) میں اپنے ٹیلنٹ کو آزمایا۔ مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں 2لاکھ 44ہزار سے زائد کیش انعامات کے ساتھ ساتھ شیلڈز اور سرٹیفکیٹس ایونٹ کی اختتامی تقریب میں تقسیم کئے جائینگے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے معاون برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش تھے جنہوںنے افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کامیاب میگا ایونٹ کے انعقادپر مبارکباد دی ،مزید برآں کامران بنگش نے شرکاء سے خطاب کے دوران دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے تعلیمی افادیت کی اہمیت پر زور دیا ۔کامران بنگش نے میگا ایونٹ نیوٹک 2019میں ہونے والے مختلف مقابلوں کا جائزہ لیا۔میگا ایونٹ میں کے پی آئی ٹی بورڈ کے سربراہان، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور دیگرمعروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین