• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر مواصلات سے ایبٹ آباد کے وفد کی ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان سے ایبٹ آباد کے وفد نے جمعہ کے روز ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت ایبٹ آباد کے ممبر صوبائی اسمبلی نذیر عباسی کر رہے تھے۔اکبر ایوب خان نے وفد کے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد سمیت پورے صوبے میں ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جامع حکمت عملی اور اصلاحات کی بدولت مسائل پر جلد قابو پایا جا سکے گا۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ محکمہ مواصلات میں دس سالہ پروگرام کے تحت جتنے بھی منصوبے شروع کئے جائیں گے ان سے ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔
تازہ ترین