• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھینسوں کا ڈیری فارم سیل‘دو شادی ہالز کے نقشے چیک ا ور رپورٹ طلب

پشاور(نیوزڈیسک)ناظم ٹائون ون نے عشرت سینما چوک میں رہائشی علاقے میں بھینسوں کا ڈیری فارم سیل کردیا جبکہ دو شادی ہالز کے نقشے چیک ا ور رپورٹ طلب کرلی‘ جبکہ شادی ہالز میں پارکنگ نہ ہونے پر اسے سیل کرنے احکامات بھی جاری کردئیے ۔ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے بی سی اے کے چیف بلڈنگ ا نسپکٹر انجیئنر شہزاد احمد کے ہمراہ عشرت سینما چوک میں عوامی شکایت پر رہاشی علاقے میں بھینسوں کی ڈیری فارم کو سیل کردیا اس سے قبل ان کو نوٹس جاری کردئیے گئے تھے کہ یہ رہائشی علاقہ ہیں اوریہ ڈیری فارم یہاں سے ہٹایا جائے نوٹس کے بعد ناظم ٹائون ون نے بھینسوں کے ڈیری فارم کو سیل کردیا جبکہ گلبہار میں شادی ہالز کے آگے ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے میری گولڈ شادی ہال‘ فائیو سٹار شادی ہال اور دیگر شادی ہالز چیک کئے اور انکے تعمیراتی کام کے نقشے چیک کئے جبکہ بی سی اے سے رپورٹ بھی طلب کرلی اس موقع پر ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے کہاکہ عوام کے مفاد اولین ترجیح ہے اور عوام کو ہر قسم کی سہولیات دیں گے انہوں نے شادی ہالز کے مالکا ن کو تنبیہ کی کہ وہ شادی ہالز میں نقشوں کے مطابق پارکنگ ایریا رکھیں۔
تازہ ترین