• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کی دھجیاں اڑادی گئیں، کینٹ اور شہر میں بھرپور پتنگ بازی

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) راولپنڈی شہر کے کینٹ ایریا میں پابندی اور پولیس کے سخت انتظامات کے باوجود شہریوں نے بھرپوربسنت منائی، نماز جمعہ کے فوری بعد چھتوں سے رنگ برنگی پتنگیں اڑتی رہیں جبکہ بعض علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ راولپنڈی کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر راولپنڈی کے کینٹ ایریا میں 14 اور 15 فروری بسنت کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی جبکہ راولپنڈی شہر میں آئندہ جمعرات اور جمعہ کو بسنت منائی جائے گی۔ نوجوان سوشل میڈیا کے پلان کے مطابق جمعرات کو رات گئے تک ٹنچ بھاٹہ اور ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی کرتے رہے ۔ نماز جمعہ کے بعدمری روڈ، پیرودھائی سمیت راولپنڈی کے ہر علاقے میں دن بھر پتنگیں اڑتی رہیں۔ ٹنچ بھاٹہ میں بھرپور پتنگ بازی کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس ٹیمیں کئی جگہوں پر سیڑھیاں لگا کر پتنگ بازوں کو پکڑنے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئیں اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔ پتنگ بازی کے دوران دھاتی اور کیمیکل ڈوروں کا استعمال بھی کیا گیا۔
تازہ ترین