• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع پلوامہ میں خو دکش حملہ بھارت کا اپنا کیا دھرا ہے،حامد موسوی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خو دکش حملہ بھارت کا اپنا کیا دھرا ہے ۔اسوقت اسکے پیٹ میں اصل مروڑ امریکہ، طالبان ،پاکستان بات چیت اور سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ہے جو اسے ہضم نہیں ہورہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختارفورس فصیل آباد ریجن کے کمانڈر نوید عباس بلوچ کی سرکردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی جنتا نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے جسکے مسلمانوں پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
تازہ ترین