• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چٹھہ بختاور میں میڈیکل یونیورسٹی کیلئےوزارت صحت کو اراضی کا قبضہ دلا دیا گیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نے موضع چٹھہ بختاور میں بحرین کے شاہ کی جانب سے تحفہ میں دی گئی بحرین میڈیکل یونیورسٹی کیلئے زمین کا قبضہ دینے والوں کو مکانوں کے 18کروڑ روپےمعاوضے کے چیک ادا کر دیئے ہیں اور ماڈل ولیج میں متاثرین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کردی ہے ۔ سپریم کورٹ کے حکم پرسی ڈی اے نے یونیو رسٹی کیلئے 237کنال اراضی کا قبضہ وزارت صحت کو دلا دیا ہے۔ نیب غیر مقامی افراد کوبھی شامل کرنے کی شکایت کی تحقیقات کر رہا ہے۔ سی ڈی اے حکام نے بتا یا کہ 470 متاثرین کو پلاٹ الاٹ کئے جا رہے ہیں لیکن پالیسی کی شرائط کے مطابق ا سکروٹنی کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین