• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمزملازمین کا اوپی ڈی بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پمز ہسپتال کو بورڈ گورنرز کے ماتحت کرنے کے حکومتی فیصلہ پر پمز ملازمین نے آج سے دو گھنٹے اوپی ڈی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے جمعرات کو پمز آرڈننس منظور کیا تھا جس کے خلاف جمعہ کو پمز ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور ہسپتال سے ملحقہ سڑک پر احتجاج کیا۔ ایم ٹی ائی ایکٹ کے حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کابینہ کا ہنگامی اجلاس پیر کو ہسپتال میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا،ترجمان وائی ڈی اے اسلام آباد ڈاکٹر سید عارف حسینیکے مطابق فیصلے تکینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آبادکسی قسم کے احتجاج سے لا تعلق رہے گی۔
تازہ ترین