• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ بار انتخابات متعد د امیدوار بلامقابلہ منتخب

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے سالانہ انتخابات کے سلسلےمیں ایڈیشنل ویمن سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں سمیت تین خواتین اور مجلس عاملہ کے ارکان بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ایڈیشنل ویمن سیکرٹری کی نشست پر فائزہ سلیم،فنانس سیکرٹری کی نشست پر نائلہ صدف،آڈیٹرکی سیٹ پر خضر محمود،مجلس عاملہ کی نشستوں پر راجہ ہارون اصغر،مشتاق مہمند ،اٹک سیٹ پر عظمت علی اور خاتون ممبر عذرا پرو ین بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئےہیں۔
تازہ ترین