• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے غلط بیانی کرنے والے سرمایہ کاروں کیخلاف شکنجہ تیارکرلیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شکنجہ تیار کر لیاہےگوشواروں کی تحقیقات کے لئےمختلف ٹیموں کی تشکیل ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہےاس سلسلے میں گوشواروں کی تحقیقات کیلئے سرمایہ کاروں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیںذرائع نے بتایا کہ ان سرمایہ کاروں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں جنہوں نے گوشواروں میں غلط بیانی سے کام لیا ہےفہرست مرتب کرنے کے بعد ان کے بینک اکائونٹس ، املاک کا ریکارڈ اور گوشواروں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا، اس ضمن میںکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ،محکمہ ریونیو،میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر محکموں سے بھی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں گوشواروں میں ظاہر کردہ اثاثوں کا موازنہ کرنے کے بعد ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا جبکہ بڑے سرمایہ کاروں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہا ہے جن کیخلاف کارروائی انکم ٹیکس آرڈینینس 2002 ءکے تحت کارروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین