• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں سینئرافسران کی حق تلفی کے خلاف احتجاج کیا جائےگا،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میںکہاگیاہے کہ محکمہ تعلیم میں جونیئر افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کر کے سینئر افسران کی حق تلفی کی گئی ہے اگر یہی رویہ رہا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن میں جونیئر اساتذہ کو بورڈ میں کنٹرولر تعینات کر کے عوام کے امنگوں پر پانی پھیر دیاگیا، یہاں جاری بیان میں کہا گیا کہ پشتون ایس ایف تعلیمی اداروں میں میرٹ چاہتی ہے مگر میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے نا انصافیاں بڑھ رہی ہیں ہم کسی بھی ادارے میں میرٹ کی پامالی نہیں چاہتے، اگر محکمہ تعلیم میں میرٹ کی پامالی اور نا انصافیاں بند نہیں کی گئیں تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے حکومت کو چاہیے کہ وہ میرٹ کی عدم پامالی پر ایکشن لے اور جونیئر افسران کو فوری طور پر ہٹا کر سینئر افسران تعینات کیے جائیں ،بیان میں کہا گیاکہ محکمہ تعلیم میں جونیئر افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کر کے سینئر افسران کی حق تلفی کی گئی ہے اگر یہی رویہ رہا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن میں جونیئر اساتذہ کو بورڈ میں کنٹرولر تعینات کر کے عوام کے امنگوں پر پانی پھیر دیاگیا۔ 
تازہ ترین