• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ٹیسٹ میں پھر میرٹ کی پامالی کا خدشہ ہے ٗ بی ایس او

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل نیورسٹی کے حالیہ داخلہ انٹری ٹیسٹ میں ایک بار پھر میرٹ کی پامالی کا خدشہ ہے کیونکہ کئی دن گزرنے کے باوجود داخلہ ٹیسٹ کا رزلٹ آویزاں نہیں کیا جارہا ہے جس سے طلبا و طلبات میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے گزشتہ سال بھی اسی طرح ٹیسٹ کے رزلٹ کو روک کرمیرٹ کی پامالی کی گئی اور ٹیسٹ کے دن جس طرح اپنے رشتہ داروں کی مددکی گئی تھی وہ قابل افسوس اقدام ہے اسطرح کے اقدامات سے طلباء کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے بی ایس او نے ہمیشہ طلبا و طلبات کے ساتھ ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی ہے ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کے رزلٹ کا جلداز جلد شفاف طریقہ سے اعلان کیا جائے اگر داخلہ ٹیسٹ میں میرٹ کو پامال کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں میں بندر بانٹ کی گئی تو بی ایس او ،طلبا و طلبات و دیگر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی ۔
تازہ ترین