• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم سی داخلہ ٹیسٹ کے نتائج میں تاخیر سے شکو ک وشبہات بڑھ رہے ہیں ،بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او پجار کے وائس چیئرمین ملک زبیر ، سی سی ممبران خالد میر بلوچ ، طارق بلوچ، غنی حسرت بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ بی ایم سی کالج کے داخلہ ٹیسٹ کے 10 دن بعد بھی رزلٹ کا نام و نشان نہیں جس سے بہت سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں ۔ بی ایم سی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے طلباء پہلے ٹیسٹ کے حوالے سے ابہام کا شکار تھے اب رزلٹ میں تاخیر اس بات کے شکوک وشبہات بڑھ رہے ہیں کہ انتظامیہ اپنے لوگوں کو کس طرح سیٹوں سے نوازے گی جو کسی طرح قابل قبول نہیں لیکن ہم انتظامیہ کو تنبیہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر کسی طرح غریب اور قابل طلباء کی حق تلفی کی گئی تو اس کے نتائج کسی صورت قابل قبول نہیں ہونگے اور بی ایس او پجار اس طرح کے منفی ہربوں کے خلاف ہرفورم پر آواز بلند کرے گی۔  
تازہ ترین