• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان عوامی پارٹی کی ڈویژنل کمیٹیوں کا قیام

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں پارٹی ارکان کو مطلع کیا گیا ہے کہ پارٹی کی ڈویژنل کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جو مشاورتی عمل کے بعد صوبائی سطح پر پارٹی کے مختلف ونگز کے لئے نام فراہم کریں گی جن میں یوتھ ، علماء ومشائخ ، طلباء ، وکلاء ، لیبر ، اقلیتی ، اوورسیز پاکستانی اور خواتین ونگ شامل ہیں بیان میں کہا گیا کہ ڈویژنل کمیٹی مشاورتی عمل کے بعد تمام نام پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو ارسال کرے گی جو یہ نام پارٹی کے صدر کو پیش کریں گے۔ بیان میں ڈویژنل کمیٹیوں کے ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ناموں کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو ارسال کریں۔
تازہ ترین