• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس جزیرے کے پناہ گزین کیمپ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(نیٹ نیوز)آسٹریلوی پارلیمان میں ایک بل منظور کردی گئی ہے جس کے تحت کرسمس جزیرے کے پناہ گزین کیمپ کو دوبارہ کھول دیا جائے گا اور مانوس جزیرے اور ناورو کے آسٹریلوی غیر ملکی حراستی مرکز سے تمام پناہ گزینوں اور تارکین وطن کو طبی علاج کے لئے آسٹریلیا منتقل کردیا جائے گا، آسٹریلوی حکام اور آسٹریلوی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے واضح طور پر کہا کہ کرسمس جزیرے کا پناہ گزین کیمپ صرف آسٹریلوی غیر ملکی پناہ گزین حراستی مراکز سے پناہ گزینوں کی منتقلی کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی طور پر آسٹریلیا پہنچنے کی کوشش کرنے والے نئے تارکین وطن یا پناہ گزینوں اور انسانی اسمگلروں کو آسٹریلیا آنے کی کبھی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آسٹریلوی حکام نے دعوی کیا ہے کہ غیر قانونی نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ کے کاروبار کو کبھی بھی دوبارہ شروع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جبکہ پناہ گزینوں کے منتقلی کا بل منظور ہو گیا ہے لیکن پھر بھی آسٹریلوی وزیر اعظم کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا پناہ گزینوں کو مسترد یا قبول کیا جائے۔
تازہ ترین