کراچی میں پریڈی اسٹریٹ، میگزی لائن میں خالی پلاٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔
پریڈی اسٹریٹ پر واقع میگزی لائن کے خالی پلاٹ میں جھاڑیاں اور کچرا موجود تھا جس کے باعث وہاں آگ لگی جس پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر قابو پالیا۔
پلاٹ چاروں طرف سے بند ہونے کے باعث فائر فائٹرز کو کام میں مشکل پیش آئیں، پلاٹ کے چاروں طرف رہائشی عمارتیں ہیں اور آگ رہائشی عمارتوں تک پھیلنے کا خدشہ تھا، جس کے باعث پلاٹ کی دیواروں کو توڑ کر فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لئے پلاٹ میں داخل ہوئے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ خالی پلاٹ میں جھاڑیاں اورکچرا موجود تھا، پلاٹ میں آگ گزشتہ شام سے لگی ہوئی تھی، ابتدا میں اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تھا ، تاہم کچھ دیر بعد آگ دوبارہ بھڑک اٹھی جس کے بعد 3 فائر ٹینڈرز نے2 گھنٹے کے بعد آگ کو مکمل طور پر بجھادیا۔