• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو:مسلح شخص کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک، 5 زخمی

امریکی شہر شکاگو کے قریب مسلح شخص نے انڈسٹریل ایریا میں ایک کارخانے میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے5 افراد ہلاک اور 5پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے ارورا شہر کے ایک کارخانے میں گھس کر فائرنگ کی،کارخانے میں موجود افراد جانیں بچانے کے لیے قریبی عمارت میں چھپ گئے۔

فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی مارا گیا، ملزم کی شناخت 45 سالہ گری مارٹن کے نام سے کر لی گئی۔

ایک عینی شاہد کا کہناہےکہ فائرنگ کرنے والا انہی کا ساتھی ملازم ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کارخانے میں مسلح شخص کی فائرنگ کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی۔

تازہ ترین